وہ چلے جا رہے نکھرتے ہی
وہ چلے جا رہے نکھرتے ہی
ہم چلے جا رہے بکھرتے ہی
اس لئے یاد میں نہیں کرتا
یاد آتی ہے یاد کرتے ہی
دوست ہیں وقت کے بڑے پکے
آ گئے ہیں گلاس بھرتے ہی
مر گئی ماں تو بٹ گئے زیور
بٹ گیا گھر پتا کے مرتے ہی
سن مرا دور پھر سے آئے گا
اس برے دور کے گزرتے ہی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.