وہ گھڑی وہ رت گئی وہ دن گئے موسم گئے
وہ گھڑی وہ رت گئی وہ دن گئے موسم گئے
ساتھ اک جان وفا کے کتنے ہی عالم گئے
وہ گئے تو اور پھر کوئی نہ ان سا مل سکا
وادی وادی ہم پھرے پورب گئے پچھم گئے
آس ٹوٹی دل کی یا کوئی نیا وعدہ ہوا
اے شب غم کیا ہوا کیوں میرے آنسو تھم گئے
ایک ہم جو تجھ سے چھٹ کر بھی ترے در کے رہے
ایک وہ جو بزم میں رہ کر بھی نامحرم گئے
آج سے خوش رہ کے بھی دیکھیں گے تیرے غم نصیب
تیری مرضی ہے تو لے آہیں گئیں ماتم گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.