Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

وہ حسب وعدہ نہ آیا تو آنکھ بھر آئی

برقی اعظمی

وہ حسب وعدہ نہ آیا تو آنکھ بھر آئی

برقی اعظمی

MORE BYبرقی اعظمی

    وہ حسب وعدہ نہ آیا تو آنکھ بھر آئی

    مجھے تماشا بنایا تو آنکھ بھر آئی

    سجا کے رکھتا تھا پلکوں پہ جس کو میں اکثر

    نظر سے اس نے گرایا تو آنکھ بھر آئی

    ہمیشہ کرتا تھا میری جو ناز برداری

    اسی کا ناز اٹھایا تو آنکھ بھر آئی

    جسے سمجھتا تھا میں دل نواز جب اس سے

    سکون قلب نہ پایا تو آنکھ بھر آئی

    وہ مجھ سے بھرتا تھا دم دوستی کا لیکن جب

    عدو سے ہاتھ ملایا تو آنکھ بھر آئی

    نہ تھا یہ وہم و گماں مجھ کو وہ بلائے گا

    اچانک اس نے بلایا تو آنکھ بھر آئی

    نہیں ہے شکوہ کوئی دشمنوں سے اے برقیؔ

    فریب دوست سے کھایا تو آنکھ بھر آئی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے