وہ جدھر جاتے رہے مجھ کو ادھر جانا تھا
وہ جدھر جاتے رہے مجھ کو ادھر جانا تھا
ڈھونڈنے ان کو مجھے حد نظر جانا تھا
آئنہ ہو کے محبت تھی مجھے پتھر سے
سو مجھے ٹوٹ کے اک دن تو بکھر جانا تھا
ایک مخبر تھا چھپا کوئی مرے لشکر میں
جنگ میں پھر تو یہ طے تھا مرا سر جانا تھا
تجھ کو بھی چھوڑا کسی نے یہ جو کر کے برباد
ہے وفائی کا تری دوست یہ ہرجانہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.