وہ کافر آج مہماں میرے گھر ہے
وہ کافر آج مہماں میرے گھر ہے
کدھر سجدہ کروں کعبہ کدھر ہے
نقاب الٹے ہو عالم بے خبر ہے
چلے آؤ تمہیں اب کس کا ڈر ہے
عدو کے ساتھ اس کو بھی اٹھا دو
یہ چلمن رخنہ انداز نظر ہے
ذرا ہوشیار ہو او مرنے والے
تری بالیں پہ کوئی نوحہ گر ہے
جھکی جاتی ہے سجدے میں جبیں خود
خدا جانے یہ کس کا سنگ در ہے
مأخذ:
دیوان صفدر مرزا پوری (Pg. 177)
- مصنف: صفدر مرزا پوری
-
- ناشر: اظہر لکھنوی
- سن اشاعت: 1984
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.