وہ ربط باہمی وہ اعتبار پیار نہ تھا
وہ ربط باہمی وہ اعتبار پیار نہ تھا
جسے میں یوں ہی سمجھ بیٹھا پیار پیار نہ تھا
مہین لفظوں کی سرگوشیاں تھیں وہ کیا تھیں
وہ مجھ کو سوچنا دیوانہ وار پیار نہ تھا
وہ گیلی گیلی ہوا اور دھلا دھلا موسم
برسنا آنکھوں کا وہ زار زار پیار نہ تھا
تم اپنی پچھلی محبت کا غم بھلانے لگیں
مجھے بھی لگنے لگا پہلا پیار پیار نہ تھا
لرزتے لب پہ جو اقرار تھا وہ اور تھا کچھ
تمہاری آنکھوں میں تھا انتظار پیار نہ تھا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.