وہ روگ عشق کا مجھے بے حد لگا گئی
وہ روگ عشق کا مجھے بے حد لگا گئی
طوفان دل میں میرے وہ دل کش اٹھا گئی
ایسی ہوا چلی تھی کہ مجھ سے نہ پوچھیے
جتنے لکھے تھے خط اسے سارے اڑا گئی
صورت بہت حسین تھی دلبر کی ہاں میاں
دیکھا اسے تھا میں نے جو سب غم مٹا گئی
اقدار اپنی بھول کے مغرب میں کھو گئے
آیا زمانہ ایسا کہ سر سے ردا گئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.