وہ تارا سب سے چمکیلا وہ تارا تو نہیں ہوں میں
وہ تارا سب سے چمکیلا وہ تارا تو نہیں ہوں میں
اس اندھیرے افق پر کھویا کھویا سا مکیں ہوں میں
قدم اپنا بڑھاتا ہوں وطن اپنا بدلتا ہوں
مگر یادوں کے غمگیں راستے پر رہ نشیں ہوں میں
جہاں چلتا نہیں کوئی سفر کرتا نہیں کوئی
بیاباں بھی گلستاں بھی وہ انجانی زمیں ہوں میں
خموشی ہمزباں میری خرابی ہم سفر میری
ڈروں کیوں گمرہی سے گمرہی کا ہم نشیں ہوں میں
تو محفل میں نہیں شامل بتا راہیؔ کہاں ہے تو
غبار آلود سے اس طاق نسیاں پر وہیں ہوں میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.