Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یاد نہیں آؤگی لیکن بھول بھی کب میں پاؤں گا

علی بخاری

یاد نہیں آؤگی لیکن بھول بھی کب میں پاؤں گا

علی بخاری

MORE BYعلی بخاری

    یاد نہیں آؤگی لیکن بھول بھی کب میں پاؤں گا

    رات کے سناٹے میں چھپ کر گیت تمہارے گاؤں گا

    عشق سمندر کی لہروں سا دیتا ہے مجھ کو آواز

    دشت ہجر جو پاؤں پکڑ لے میں شاید رک جاؤں گا

    میری بانہوں میں آ کر سو جاؤ گی آرام سے تم

    میں چھت پر آنکھوں سے تنہائی لکھتا رہ جاؤں گا

    آوارہ خوشبو آنچل کی یاد لیے آ جائے گی

    میں دل کو سمجھاؤں گا یا سانسوں کو سمجھاؤں گا

    پھول کو پتی پتی کر کے وہ خود سے یہ پوچھے گی

    میں اس سے ملنے آؤں گا یا اس کو بلواؤں گا

    وہ آنکھوں میں آنسو لائے یہ اکسیر ایجاد کرے

    زخم دکھائے کب ہیں میں نے مرہم کیا لگواؤں گا

    میری بادہ فہمی یارو سرخ لبوں کی پیاسی ہے

    ساغر ساغر پی لوں پھر بھی پیاسا ہی رہ جاؤں گا

    اک دن وہ افسوس کرے گی مجھ کو ہے معلوم علیؔ

    وہ یہ سمجھتی ہوگی شاید میں اک دن پچھتاؤں گا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے