Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یار تجھے میں کیا بتلاؤں بعد ترے کیا ہوتا ہے

مہر فام

یار تجھے میں کیا بتلاؤں بعد ترے کیا ہوتا ہے

مہر فام

MORE BYمہر فام

    یار تجھے میں کیا بتلاؤں بعد ترے کیا ہوتا ہے

    آنکھیں دریا بن جاتی ہیں چہرا اترا ہوتا ہے

    اور کسی کو چھوتے وقت بھی فرض اسے ہی کرتا ہوں

    دوجا جتنا بھی دل کش ہو پہلا پہلا ہوتا ہے

    بٹوے میں تصویر ہے اماں کی وہ دکھلا دیتا ہوں

    جب بھی کوئی مجھ سے پوچھے اللہ کیسا ہوتا ہے

    اپنے خد و خال کو دیکھ کے کیوں رنجیدہ ہوتے ہو

    سورج جتنا بھی روشن ہو اس نے ڈھلنا ہوتا ہے

    تم سے مانگ کے پیتا ہوں تو لطف زیادہ دیتا ہے

    ویسے میں نے جیب میں یارو سگریٹ رکھا ہوتا ہے

    ہم ایسوں کی رات بسر ہوتی ہے ایسے منظر پر

    تم نے تو بس شام کو چھت پر آ کر جانا ہوتا ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

    بولیے