Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہاں کی فکر وہاں کا خیال رکھا ہے

نذیر بنارسی

یہاں کی فکر وہاں کا خیال رکھا ہے

نذیر بنارسی

MORE BYنذیر بنارسی

    یہاں کی فکر وہاں کا خیال رکھا ہے

    اکیلے دونوں جہاں کو سنبھال رکھا ہے

    سیاہ گیسو کو شانوں پہ ڈال رکھا ہے

    بلا کا سانپ سپیرے نے پال رکھا ہے

    مجھے تو حشر کے وعدے پہ ٹال رکھا ہے

    اجل کا نام بدل کر وصال رکھا ہے

    یہ دن کے دوش پہ بکھری ہیں شام کی زلفیں

    کہ اک مچھیرے کے کاندھے پہ جال رکھا ہے

    جس آفتاب کو سمجھے تھے سب کہ ڈوب گیا

    اسے گلاس میں رندوں نے ڈھال رکھا ہے

    یہ کون ایسی پری ہے کہ جس کو رندوں نے

    زمیں سے تا بہ ثریا اچھال رکھا ہے

    ہماری توبہ کا خوں ہے کہ بادۂ رنگیں

    یہ جام جام میں کیا لال لال رکھا ہے

    زمانہ دیتا ہے مجھ کو زوال کی دھمکی

    نہ جانے کون سا مجھ میں کمال رکھا ہے

    نذیرؔ مر کے چکانا پڑے گا قرض حیات

    نہیں گر آج تو کل انتقال رکھا ہے

    مأخذ:

    Kulliyat-e-Nazeer Banarasi (Pg. 275)

    • مصنف: Nazeer Banarsi
      • اشاعت: 2014
      • ناشر: Educational Publishing House
      • سن اشاعت: 2014

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے