یہاں سب کچھ دکھایا جا رہا ہے
یہاں سب کچھ دکھایا جا رہا ہے
کہیں کچھ تو چھپایا جا رہا ہے
میں سچا ہوں تو سچ بولوں گا آخر
سو مجھ کو بھی مٹایا جا رہا ہے
یہ جھوٹے لوگوں کی ہی بستیاں ہیں
یہاں سچ کو دبایا جا رہا ہے
تھے زندہ جب اکیلے تھے یہ ماں باپ
مرے تو حق جتایا جا رہا ہے
میں اس کے دل میں رہتا آ رہا ہوں
مرا اچھا کرایہ جا رہا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.