Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ بھی سچ ہے کہ نہیں ہے کوئی رشتہ تجھ سے

شہزاد احمد

یہ بھی سچ ہے کہ نہیں ہے کوئی رشتہ تجھ سے

شہزاد احمد

MORE BYشہزاد احمد

    یہ بھی سچ ہے کہ نہیں ہے کوئی رشتہ تجھ سے

    جتنی امیدیں ہیں وابستہ ہیں تنہا تجھ سے

    ہم نے پہلی ہی نظر میں تجھے پہچان لیا

    مدتوں میں نہ ہوئے لوگ شناسا تجھ سے

    شب تاریک فروزاں تری خوشبو سے ہوئی

    صبح کا رنگ ہوا اور بھی گہرا تجھ سے

    بے تعلق بھی ہیں ہر رنگ ہر انداز سے ہم

    وہ تعلق بھی ہے قائم جو کبھی تھا تجھ سے

    یہ الگ بات زباں ساتھ نہ دے پائے گی

    دل کا جو حال ہے کہنا تو پڑے گا تجھ سے

    تیرے سینے میں بھی اک داغ ہے تنہائی کا

    جانتا میں تو کبھی دور نہ ہوتا تجھ سے

    آنکھ بھی پردہ ہے تکنے نہیں پاتی سورج

    دل بھی دیوار ہے ملنے نہیں دیتا تجھ سے

    کیوں ازل سے ترے ہم راہ چلا آتا ہے

    جانے کیا چاہتا ہے نقش کف پا تجھ سے

    یہ الگ بات تجھے ٹوٹ کے چاہا لیکن

    دل بے مایہ نے کچھ بھی نہیں چاہا تجھ سے

    رات آئی تو طلب شمع نہیں کی دل نے

    دھوپ نکلی ہے تو سایہ نہیں مانگا تجھ سے

    جس سے وابستہ ہے شہزادؔ مقدر تیرا

    روشنی مانگ رہا ہے وہ ستارہ تجھ سے

    مأخذ:

    Deewar pe dastak (Pg. 927)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے