یہ کس نے کہہ دیا ہم آندھیوں سے ڈرتے ہیں
یہ کس نے کہہ دیا ہم آندھیوں سے ڈرتے ہیں
ہمیں تو ہیں جو ہواؤں کے پر کترتے ہیں
چراغ جب بھی جلاتے ہیں روشنی کے لیے
مخالفین ہواؤں کے کان بھرتے ہیں
نظر میں رکھتے ہیں خوش رنگ جھیل کے منظر
پرندے خشک زمیں پر کہاں اترتے ہیں
کہاں سے حوصلہ آیا اڑان بھرنے کا
سنا ہے آپ ہواؤں سے بات کرتے ہیں
سلیقہ جن کو نہیں سیفؔ غم اٹھانے کا
وہ آئنے کی طرح ٹوٹ کر بکھرتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.