Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ میری بات غلط ڈھنگ سے سناتے ہیں

سید جون عباس کاظمی

یہ میری بات غلط ڈھنگ سے سناتے ہیں

سید جون عباس کاظمی

MORE BYسید جون عباس کاظمی

    یہ میری بات غلط ڈھنگ سے سناتے ہیں

    کچھ اور میں نے کہا تھا یہ کچھ بتاتے ہیں

    تمام عمر کبھی ہم نے یہ نہیں سوچا

    ہم آئے کس لئے اور کیوں یہاں سے جاتے ہیں

    سفر یہ چاہ کا ہے ساز باز راہ کا ہے

    خراب و خستہ چلو اپنے گھر کو جاتے ہیں

    چراغاں ان کے لئے ہے ہماری بربادی

    بہ نام روشنی یہ بستیاں جلاتے ہیں

    تمہاری آنکھوں نے دل کو اسیر رکھا ہے

    تمہاری آنکھوں میں ہم ڈوبتے ہی جاتے ہیں

    ہمیں سناتے ہیں وہ داستاں نئی سے نئی

    پھر اس کے بدلے میں ہم شاعری سناتے ہیں

    تمہیں بتائیں میاں ہوتا کیا ہے بازی میں

    وہ چال چلتا ہے تو سب ہی ہار جاتے ہیں

    ہم اس سے ہاتھ ملاتے ہیں حال پوچھتے ہیں

    ہم اس کو جانتے ہیں یہ اسے جتاتے ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے