Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ رنگ ترے شہر کے صحرا میں کہاں ہیں

حفیظ شاہد

یہ رنگ ترے شہر کے صحرا میں کہاں ہیں

حفیظ شاہد

MORE BYحفیظ شاہد

    یہ رنگ ترے شہر کے صحرا میں کہاں ہیں

    گلیاں ہیں نہ کوچے ہیں مکیں ہیں نہ مکاں ہیں

    آنکھوں میں چھپا رکھے ہیں اشکوں کے خزینے

    ہم غم کی عنایات سے محروم کہاں ہیں

    جھلکیں گے کسی روز یہی لفظ و بیاں میں

    آئینۂ احساس میں جو عکس نہاں ہیں

    رکھتے ہیں جو مختاریٔ انساں کی تمنا

    مجبوریٔ انساں پہ ابھی اشک فشاں ہیں

    آنکھوں میں کوئی موج شفق رنگ نہیں کیوں

    دل میں تو ابھی خون کے دریا سے رواں ہیں

    تخلیق مصور کو ذرا غور سے دیکھو

    رنگوں کے تناسب میں کئی رنگ نہاں ہیں

    کیا کام ہمیں مال و زر و سیم سے شاہدؔ

    ہم اہل سخن اہل قلم اہل زباں ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے