یہ سوچنا وہ کسی اور کا نہیں ہوگا
یہ سوچنا وہ کسی اور کا نہیں ہوگا
ہمارے حق میں ہمیشہ خدا نہیں ہوگا
دماغ دل میں یہی جنگ ہے ہمیشہ سے
لڑائی ہوگی کوئی فیصلہ نہیں ہوگا
تمہاری یاد میں آنکھوں کی جھیل سوکھ چلی
تمہیں لگا کہ کوئی حادثہ نہیں ہوگا
ہمیں پتہ ہے چنی تم نے بے وفائی کیوں
تمہارے پاس کوئی راستہ نہیں ہوگا
مغالطے میں اسی جی رہا ہے تو اب تک
میں ہنس دیا تو مرا دل دکھا نہیں ہوگا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.