Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

یہ زمیں یہ آسماں یہ کہکشاں کچھ بھی نہیں

جگجیت کافر

یہ زمیں یہ آسماں یہ کہکشاں کچھ بھی نہیں

جگجیت کافر

MORE BYجگجیت کافر

    یہ زمیں یہ آسماں یہ کہکشاں کچھ بھی نہیں

    سب فنا کی قید میں ہیں جاوداں کچھ بھی نہیں

    ہے مرے ہی دور افتادہ کسی گوشے میں ہیں

    وسعت کونین ہوں میں یہ جہاں کچھ بھی نہیں

    میں بڑی مشکل سے سمجھا ہوں قضا کے راز کو

    برق رقصاں کے مقابل آشیاں کچھ بھی نہیں

    زندگی تخریب اور تعمیر کا ہی کھیل ہے

    علم والوں کو جہاں کی گتھیاں کچھ بھی نہیں

    اے پرندو ان پروں میں ظرف تو پیدا کرو

    حسرت پرواز کو یہ بیڑیاں کچھ بھی نہیں

    زہر بھی گر حکمۃً لیں تو دوا بن جائے گا

    اس جہاں میں دیکھیے تو رائیگاں کچھ بھی نہیں

    یار کی گلیوں میں گھنگھرو باندھ کر بھی ناچ لوں

    عشق میں کافرؔ مری خودداریاں کچھ بھی نہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے