زد پہ آ جائے تو کہسار میں کیا رکھا ہے
زد پہ آ جائے تو کہسار میں کیا رکھا ہے
اور مینار میں مینار میں کیا رکھا ہے
میں فلک بوس تکبر کا تماشائی ہوں
کیسے کہہ دوں ید نادار میں کیا رکھا ہے
جذبۂ غیرت مظلوم ہی بیدار نہیں
ورنہ ظالم کسی یلغار میں کیا رکھا ہے
یہ نہ سمجھا کبھی گرتی ہوئی سرکاروں نے
ہم سنبھل جائیں تو سرکار میں کیا رکھا ہے
اب تو معیار صحافت ہی نہیں پہلے سا
چھوڑ اخبار کو اخبار میں کیا رکھا ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.