Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زمین پاؤں تلے سر پہ آسمان لیے

رفیق سندیلوی

زمین پاؤں تلے سر پہ آسمان لیے

رفیق سندیلوی

MORE BYرفیق سندیلوی

    زمین پاؤں تلے سر پہ آسمان لیے

    ندائے غیب کو جاتا ہوں بہرے کان لیے

    میں بڑھ رہا ہوں کسی رعد ابر کی جانب

    بدن کو ترک کئے اور اپنی جان لیے

    یہ میرا ظرف کہ میں نے اثاثۂ شب سے

    بس ایک خواب لیا اور چند شمع دان لیے

    میں سطح آب پہ اپنے قدم جما لوں گا

    بدن کی آگ لیے اور کسی کا دھیان لیے

    میں چل پڑوں گا ستاروں کی روشنی لے کر

    کسی وجود کے مرکز کو درمیان لیے

    پرندے میرا بدن دیکھتے تھے حیرت سے

    میں اڑ رہا تھا خلا میں عجیب شان لیے

    قلیل وقت میں یوں میں نے ارتکاز کیا

    بس اک جہان کے اندر کئی جہان لیے

    ابھی تو مجھ سے میری سانس بھی تھی نا مانوس

    کہ دست مرگ نے نیزے بدن پہ تان لیے

    زمیں کھڑی ہے کئی لاکھ نوری سالوں سے

    کسی حیات مسلسل کی داستان لیے

    RECITATIONS

    نعمان شوق

    نعمان شوق,

    نعمان شوق

    زمین پاؤں تلے سر پہ آسمان لیے نعمان شوق

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے