زمیں سے آسماں تک کا سفر ہے
زمیں سے آسماں تک کا سفر ہے
یقیں جیسا گماں تک کا سفر ہے
ہمیں تو رات دن چلنا ہے لیکن
خدا جانے کہاں تک کا سفر ہے
مرے اس کے تعلق کی کہانی
جنوں کے درمیاں تک کا سفر ہے
ترے انکار کا سارا خلاصہ
تری ہلکی سی ہاں تک کا سفر ہے
کتاب عشق کی ہر داستاں میں
ہر اک قصہ زیاں تک کا سفر ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.