ذرا سی بات پہ تلوار کھینچ لیتے ہیں
ذرا سی بات پہ تلوار کھینچ لیتے ہیں
عجیب لوگ ہیں دیوار کھینچ لیتے ہیں
نہ پوچھ سرکشی ان پانیوں کے ریلوں کی
جو میرے ہاتھوں سے پتوار کھینچ لیتے ہیں
مجھے بھی سر پہ بٹھاتے ہیں میرے دوست سبھی
اسے بھی اپنے طلب گار کھینچ لیتے ہیں
جو ذہن بن ہی گیا ہے تو دیجئے صاحب
فقیر لوگ ہیں آزار کھینچ لیتے ہیں
جنہیں غرور ہو ساحل پہ قبضہ کرنے کا
وہ پانیوں کو بھی اس پار کھینچ لیتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.