Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ذرا سی خاک تھے پر آسماں اٹھا لائے

سالم سلیم

ذرا سی خاک تھے پر آسماں اٹھا لائے

سالم سلیم

MORE BYسالم سلیم

    ذرا سی خاک تھے پر آسماں اٹھا لائے

    بدن کے ساتھ یہ آشوب جاں اٹھا لائے

    ترس رہی تھیں یہ آنکھیں کسی کی صورت کو

    سو ہم بھی دشت میں آب رواں اٹھا لائے

    یہاں کے لوگ تو خوابوں سے منحرف ہیں بہت

    ہم اپنے آپ کو آخر کہاں اٹھا لائے

    کہانی میں جو کناروں پہ چل رہا تھا کوئی

    ہم ایک روز اسے درمیاں اٹھا لائے

    بہت ہی نفع ہے اس کاروبار میں ہم کو

    چراغ چھوڑ دیا اور دھواں اٹھا لائے

    مأخذ:

    واہمہ وجود کا (Pg. 81)

    • مصنف: سالم سلیم
      • اشاعت: 2nd
      • ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
      • سن اشاعت: 2022

    مأخذ:

    سبھی رنگ تمہارے نکلے (Pg. 83)

    • مصنف: سالم سلیم
      • اشاعت: First
      • ناشر: ریختہ پبلی کیشنز
      • سن اشاعت: 2017

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے