زیر پا تھا فلک زمین نہیں
یہ ہوا ہے تمہیں یقین نہیں
ہجر دونوں قبول کر کے جئے
فلم میں ایسا کوئی سین نہیں
کیسے سارے زمانے کا ہوتا
تیرے جتنا تو میں ذہین نہیں
ہم منافق ہوں گر کہیں کہہ دیں
دائیں بائیں منافقین نہیں
یہ تماشہ ہے اور تماشے میں
جھومتا سانپ دیکھ بین نہیں
خامشی ہے میاں اداسی ہے
شہر دل میں کوئی مکین نہیں
آ گنیں کتنے لوگوں کی صاحب
شکل اچھی ہے دل حسین نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.