ذکر اس کا نہیں کیا میں نے
زخم اپنا نہیں چھوا میں نے
مجھ کو درکار زندگی کب تھی
زندگی کو مگر جیا میں نے
تم نہ کرنا کسی پہ ایسا کبھی
جیسا تم پر یقیں کیا میں نے
فیصلہ جو اہم زیادہ تھا
سوچ کر وہ نہیں کیا میں نے
عشق کا کھیل ایسے کھیلا ہے
جیسے کھیلا ہو اک جوا میں نے
ہر دفعہ میں سوال کرتی تھی
اب کہ بس فیصلہ کیا میں نے
جو خطا کی نہیں تھی اس کا بھی
سر پہ الزام لے لیا میں نے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.