زندگی گیان سے نکلتے ہیں
حد امکان سے نکلتے ہیں
جب بھی اظہار عشق کرتا ہوں
لفظ بے جان سے نکلتے ہیں
کوچۂ عشق سے نہ جانے کیوں
لوگ حیران سے نکلتے ہیں
اب ہمیں سوچتے رہا کرنا
ہم ترے دھیان سے نکلتے ہیں
آج یہ دوریاں مٹا ڈالیں
آج نقصان سے نکلتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.