Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

زندگی کرتے ہیں اس حال میں مر جاتے ہیں

غلام نبی ناظر

زندگی کرتے ہیں اس حال میں مر جاتے ہیں

غلام نبی ناظر

MORE BYغلام نبی ناظر

    زندگی کرتے ہیں اس حال میں مر جاتے ہیں

    ہم تو ہر بار اسی رہ سے گزر جاتے ہیں

    یوں شب و روز کے چکر میں سمیٹیں کیا کیا

    کچھ تو ان دیکھے بھی لمحات بکھر جاتے ہیں

    ہو نہ احساس جنوں کے ہی موافق یہ فضا

    یوں تو سائے میں خیالات سنور جاتے ہیں

    آج اس بحر تفکر کا تموج دیکھیں

    آج اک اور ہی صحرا میں اتر جاتے ہیں

    ڈوب مرنا ہی جو ہو تو بھی سفینہ چاہے

    لے کے جاتا ہے کنارے کو بھنور جاتے ہیں

    اپنی علت کہ ہم ایفا کئے جاتے ہیں وہ عہد

    ان کی عظمت کہ وہ ہر آن مکر جاتے ہیں

    اور بڑھ جائیں اگر ناخن احساس فراق

    زخم گہرے ہوں تو ہوں اور نکھر جاتے ہیں

    ہم سے ٹکرانے کے ہیں طور یہیں سے ہو کر

    ہمیں معلوم ہے ناظرؔ وہ کدھر جاتے ہیں

    مأخذ:

    بہتے شعلے (Pg. 32)

    • مصنف: غلام نبی ناظر
      • ناشر: غلام نبی ناظر
      • سن اشاعت: 1987

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے