زندگی سے جو جنگ ہارا تھا
زندگی سے جو جنگ ہارا تھا
سب غرور اس کا پارہ پارہ تھا
چاند کوئی کوئی ستارہ تھا
ماں کو بچہ ہر ایک پیارا تھا
میری مجبوری تھی سفر کرنا
میرے دل کو کہاں گوارا تھا
ہو کے آزاد ہم یہ بھول گئے
دوستو فرض کیا ہمارا تھا
راہگیروں کو بوڑھے برگد کا
آتے جاتے بڑا سہارا تھا
مأخذ:
لفظ لفظ خوشبو (Pg. 72)
- مصنف: زاہد کونچوی
-
- ناشر: زاہد کونچوی
- سن اشاعت: 2006
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.