ظہور یوسف جاں کی نشانیاں ہیں کئی
ظہور یوسف جاں کی نشانیاں ہیں کئی
زبان خلق پہ اڑتی کہانیاں ہیں کئی
ابھی شگفتہ ہے سینے میں آرزو کا چمن
ترے ستم سے ابھی خوش گمانیاں ہیں کئی
اس ایک جور سے دل کس طرح ہو آزردہ
ابھی تو یاد تری مہربانیاں ہیں کئی
جھکی نظر میں ہے نادیدہ جنتوں کی نوید
جواں لبوں پہ مچلتی کہانیاں ہیں کئی
ہوئی شباب میں بس ایک ہی خطا ہم سے
سمجھ لیا تھا کہ ایسی جوانیاں ہیں کئی
گزر تو لے یہ شب ہجر ایک بار اے دل
ترے نصیب میں راتیں سہانیاں ہیں کئی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.