داتا تو ہے ایک اکیلا
داتا تو ہے ایک اکیلا
امبر دھرتی تیرا میلا
اندر باہر تو ہی تو ہے
اول آخر تو ہی تو ہے
سارے جگ کا پالن ہارا
بے چاروں کا تو ہے سہارا
تیرے داسی راجا رانی
تیرے منگتے سارے پرانی
جس کو چاہے روٹی دے دے
جس کو چاہے کوٹھی دے دے
تیری دیا سے ہم تیرے ہیں
پھر کیوں ہم کو غم گھیرے ہیں
تیرے نبی کے چاہنے والے
ہاتھ ہیں خالی پاؤں میں چھالے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.