خود_شناسی کس نے بخشی ہے انا دیتا ہے کون
خود شناسی کس نے بخشی ہے انا دیتا ہے کون
مفلسی میں بادشاہی کا مزا دیتا ہے کون
کس کے ہاتھوں میں ہے ترتیب عناصر کی شکست
زندگی کے واسطے آب و ہوا دیتا ہے کون
سو حجوں کا کون پل بھر میں مٹاتا ہے غرور
بے کیے ہی سو حجوں جیسا صلہ دیتا ہے کون
مانگ لے مجھ سے اگر ہو مانگنے والا کوئی
رات کی تاریکیوں میں یہ صدا دیتا ہے کون
دھوپ سے محصور ریگستان میں بے سائباں
جسم تپتے ہیں تو بادل کی ردا دیتا ہے کون
چاند کس کے حکم سے دیتا ہے شب کو چاندنی
مہر عالم تاب سے دن کو ضیا دیتا ہے کون
ناخدا پتوار لنگر بادباں ہوتے ہوئے
ڈوبتی کشتی کو آخر آسرا دیتا ہے کون
کون اس کے دل میں بھر دیتا ہے خوشیاں بے طلب
میرے سینے میں دل غم آشنا دیتا ہے کون
حضرت شبیر کو کر کے عطا کوثر عتیقؔ
حضرت عباس کو شان وفا دیتا ہے کون
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.