Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ہے جو کچھ پاس اپنے سب لیے سرکار بیٹھے ہیں

کلدیپ سلل

ہے جو کچھ پاس اپنے سب لیے سرکار بیٹھے ہیں

کلدیپ سلل

MORE BYکلدیپ سلل

    ہے جو کچھ پاس اپنے سب لیے سرکار بیٹھے ہیں

    جو چاہیں آپ لے جائیں سر بازار بیٹھے ہیں

    مناؤ جشن منزل پر پہنچ جانے کا تم لیکن

    خبر ان کی بھی لو یارو جو ہمت ہار بیٹھے ہیں

    تو اب اس شہر بھی جا کر سکوں پائے گا کیا آخر

    وہاں بھی کون سے اے دل ترے غم خوار بیٹھے ہیں

    نہ تو آیا نہ یاد آئی تری اک لمبے عرصے سے

    ہزاروں کام ہونے پر بھی ہم بے کار بیٹھے ہیں

    انہیں سے نام ہے تیرا نہ بھول اتنا تو اے ساقی

    ترے مے خانے میں اب بھی کچھ اک خوددار بیٹھے ہیں

    گئے وہ وقت کہتے تھے کہ اتنے دوست ہیں اپنے

    مقدر جانئے اچھا اگر دو چار بیٹھے ہیں

    کسی بھی وقت آ سکتا ہے اب پیغام بس اس کا

    سنا جس وقت سے ہم نے سللؔ تیار بیٹھے ہیں

    مأخذ:

    Hindustani Gazle.n

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے