جتنا باہر سنور رہے ہیں ہم
جتنا باہر سنور رہے ہیں ہم
اتنے اندر بکھر رہے ہیں ہم
دنیا داری میں کچھ پتا نہ چلے
جی رہے ہیں کہ مر رہے ہیں ہم
پہلے ڈرتے تھے اپنے والد سے
آج بچوں سے ڈر رہے ہیں ہم
گھر کے آنگن میں امن کی خاطر
ایک دیوار کر رہے ہیں ہم
دوڑ دنیا کی اس قدر جیسے
سیڑھیاں چڑھ اتر رہے ہیں ہم
نثر میں ڈوبنے کو نکلے تھے
اور غزل میں ابھر رہے ہیں ہم
- کتاب : Lafz Magazine-01 Dec-10 to 28 Feb-11
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.