باغبانوں کی زبان
جوش ملیح آبادی اور پنڈت ہری چند اختر کے درمیان زبان کے مسئلے پر بحث چھڑ گئی۔ جوش صاحب کا رویہ بحث کے دوران میں اکثر یہ ہوتا ہے کہ مستند ہے میرا فرمایا ہوا لیکن اخترصاحب بھی بے ڈھب قسم کے ادیب تھے۔ جب بحث نے طوالت پکڑی تو اختر صاحب نے فرمایا۔
’’میں دلی والوں کی زبان ماننے کو تیار ہوں، میں لکھنؤ والوں کی زبان ماننے کو تیار ہوں، لیکن میں ملیح آباد کے باغبانوں کی زبان نہیں مانتا۔‘‘
(جوش ملیح آبادی کے اپنے وطن ملیح آباد میں آموں کے متعدد باغ تھے)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.