Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بس ایک ہی بری عادت ہے۔ صاحب!

اسرار الحق مجاز

بس ایک ہی بری عادت ہے۔ صاحب!

اسرار الحق مجاز

MORE BYاسرار الحق مجاز

    فلمی اخبار کے ایڈیٹر مجاز سے انٹرویو لینے کے لئے مجاز کے ہوٹل پہنچ گئے۔۔۔ انہوں نے مجاز سے ان کی پیدائش، عمر، تعلیم اور شاعری وغیرہ کے متعلق کئی سوالات کرنے کے بعد دبی زبان میں پوچھا،

    ’’میں نے سنا ہے قبلہ، آپ شراب بہت زیادہ پیتے ہیں۔ آخر اس کی کیا وجہ ہے؟‘‘

    ’’کس نامعقول نے آپ سے یہ کہا کہ میں شراب پیتا ہوں۔‘‘ مجاز نے کہا۔

    ’’تو پھر آپ سگریٹ کثرت سے پیتے ہوں گے؟‘‘

    ’’نہیں میں سگریٹ بھی نہیں پیتا، شراب نوشی اور سگریٹ نوشی دونوں ہی بری عادتیں ہیں اور میں ایسی کسی بری عادت کا شکار نہیں۔‘‘ مجاز نے جواب دیا۔

    ایڈیٹر نے سنجیدہ لہجہ میں پوچھا، ’’تو آپ میں کوئی بری عادت نہیں ہے؟‘‘

    مجازنے اتنی ہی سنجیدگی سے جواب دیا،

    ’’مجھ میں صرف ایک ہی بری عادت ہے۔۔۔ کہ میں جھوٹ بہت بولتا ہوں۔‘‘

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے