ککڑوکوں
نہ خوف برق نہ خوف شرر لگے ہے ہمیں
ادب کے ایڈیٹ لوگوں سے ڈر لگے ہے ہمیں
اب آدھی رات کو مرغا کرے ہے ککڑوکوں
نظام دہر ہی زیر و زبر لگے ہے ہمیں
اٹھایا جس نے بھی جوتا بڑھایا سر ہم نے
قصوروار بس اپنا ہی سر لگے ہے ہمیں
بہار بمبئی پنجاب یوپی و بنگال
ہر ایک علاقہ ہی خالہ کا گھر لگے ہے ہمیں
کبھی جلن ہے کبھی ٹیس ہے کبھی دھڑکن
تمہارا دل بھی کرائے کا گھر لگے ہے ہمیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.