Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

شرارت پر شرارت ٹھیک ہے کیا

ارشاد عاطف

شرارت پر شرارت ٹھیک ہے کیا

ارشاد عاطف

MORE BYارشاد عاطف

    شرارت پر شرارت ٹھیک ہے کیا

    پھر اس پر بھی قناعت ٹھیک ہے کیا

    ابھی جی بھر کے دیکھا بھی نہیں ہے

    لگے لینے اجازت ٹھیک ہے کیا

    چلی آؤ بھی اب میکے سے بیگم

    دسمبر میں یہ فرقت ٹھیک ہے کیا

    ترے ماں باپ اور بھائی کے ڈر سے

    کروں ہر دم میں ہجرت ٹھیک ہے کیا

    ہمیشہ ڈانٹتی رہتی ہو مجھ کو

    بتاؤ تم یہ عادت ٹھیک ہے کیا

    ہمیشہ اپنوں پر ہی بھونکنا ہے

    یہ کتوں جیسی خصلت ٹھیک ہے کیا

    ابھی آئے ابھی تم جا رہے ہو

    اے عاطفؔ اتنی عجلت ٹھیک ہے کیا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے