آ گئے احمد مختار مدینے والے
آ گئے احمد مختار مدینے والے
ہم غریبوں کے مددگار مدینے والے
اپنے جیسا انہیں کہنا نہ بشر اے لوگو
سارے نبیوں کے ہیں سردار مدینے والے
ہے تمنا کہ کبھی گنبد خضرا دیکھوں
مجھ کو بلوائیے سرکار مدینے والے
اپنا ایمان ہے خطرے میں جہالت کے سبب
ہے کرم آپ کا درکار مدینے والے
میں تو آقا ہی کہوں چاہے منافق جو کہیں
آپ ہیں صاحب کردار مدینے والے
سر کے بل پہنچے کبھی آپ کے روضے پہ شمیمؔ
ہو کرم آپ کا اک بار مدینے والے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.