Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

اے سلاطین کے سلطان مدینے والے

ذوقی مظفر نگری

اے سلاطین کے سلطان مدینے والے

ذوقی مظفر نگری

MORE BYذوقی مظفر نگری

    اے سلاطین کے سلطان مدینے والے

    تم پہ قربان مری جان مدینے والے

    مرحبا صل علی یہ بشریت کا مقام

    عرش والے کے ہیں مہمان مدینے والے

    آپؐ کی ذات گرامی ہے خدا کی مظہر

    آپؐ ہیں بولتے قرآن مدینے والے

    تم سا کوئی نہ ہوا ہے نہ کبھی بھی ہوگا

    تم سے انسان ہے ذیشان مدینے والے

    کیوں نہ قدموں پہ جھکے سارے زمانے کی جبیں

    تم ہو اللہ کا فرمان مدینے والے

    تم نے بخشے ہیں جہالت کو دو عالم کے علوم

    تم ہو روحوں کا دبستان مدینے والے

    تم نے سوچوں کو فلک بوس نگاہیں بخشیں

    یہ بھی امت پہ ہے احسان مدینے والے

    روئے تابان رسالت کو جو دیکھا ہے کبھی

    آئنے ہو گئے حیران مدینے والے

    مجھ کو اخلاص کا دنیا نے دیا ہے یہ صلہ

    میرے دامن میں ہیں بہتان مدینے والے

    کیوں نہ جاگیں مری آنکھوں میں درودوں کے چراغ

    میں تمہارا ہوں سخن دان مدینے والے

    کیوں نہ ذوقیؔ کے تخیل کا محل ہو روشن

    تم ہو افکار کا دالان مدینے والے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے