عیاں نور مقدم ہو گیا حسن مؤخر سے
عیاں نور مقدم ہو گیا حسن مؤخر سے
نمایاں ہو گئی ذات احد شکل پیمبر سے
محبت مجھ کو ہو تجھ سے ترے پیارے پیمبر سے
خداوندا علی و فاطمہ شبیر و شبر سے
کہیں طہٰ کہیں یٰسیں کہیں ہے سورۂ کوثر
کلام اللہ کا ہر پارہ پر ہے نعت سرور سے
حقیقت میں وہی مومن ہے جو ہے ان کا شیدائی
مکمل دیں ہے بو بکر و عمر عثمان و حیدر سے
مجلیٰ خودبخود ہونے لگا ثابتؔ یہ میرا دل
ہوئی وابستگی جب سے شہہ مقبول انور سے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.