دل اس کا عقیدت کے گلابوں میں بسا ہو
دل اس کا عقیدت کے گلابوں میں بسا ہو
جو روضۂ سرکار دو عالم کا گدا ہو
میں عشق محمد کی غلامی کی سند ہوں
میرے لیے جنت میں مدینے کی فضا ہو
میں سر پہ سجاؤں کبھی آنکھوں سے لگاؤں
رتبہ جو مجھے ان کی غلامی کا ملا ہو
ہر شاخ مرے دل کی ہو گلزار مدینہ
ہر پھول مرے دل میں مدینے کا کھلا ہو
جب سامنے آ جائے مرے گنبد خضرا
ہونٹوں پہ مرے صل علیٰ صل علیٰ ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.