ہم فقیروں کے لئے اس تاجور کا در کھلا
ہم فقیروں کے لئے اس تاجور کا در کھلا
تب کہیں جا کر ہمارے بخت کا جوہر کھلا
ہم سے کچھ برگشتہ لوگوں کی ہدایت کے لئے
دہر کی تاریکیوں میں نور کا پیکر کھلا
ورد اسم پاک سے ایسا ہوا روشن دماغ
مجمع مضمون مدحت ذہن کے اندر کھلا
اشتیاق دید میں مر جاؤ گے آصف بلالؔ
حسن شہر مصطفیٰ جو ٹھیک سے تم پر کھلا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.