جانا مدینے پھر مرا سچ مچ وصول ہو
جانا مدینے پھر مرا سچ مچ وصول ہو
منہ پر ملی ہوئی مرے مکے کی دھول ہو
تخلیق مجھ سے ایسی بھی نعت رسول ہو
میرے حضور کو بھی جو دل سے قبول ہو
ہو جاؤں غرق میں بھی محمد کے عشق میں
میرے لہو میں ایسا جنوں بھی حلول ہو
جا کر جسے حضور کے روضے پہ رکھ سکوں
ناصرؔ ہمارے باغ میں ایسا بھی پھول ہو
- Author :حکیم ناصر
- مطبع : حکیم ناصر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.