کب تک رہے سینے میں تمنائے مدینہ
کب تک رہے سینہ میں تمنائے مدینہ
کب تک دل بیتاب کہے ہائے مدینہ
مر جاؤں مدینے میں مدینے میں لحد ہو
لے جاؤں لحد میں میں تمنائے مدینہ
آ بیٹھو مرے دل میں کہ دل عرش بریں ہے
تم چاہو تو سینہ مرا بن جائے مدینہ
یا رب مرے دل میں رہے یثرب کی تمنا
یا رب مرے سر میں رہے سودائے مدینہ
اے چشم تصور تجھے اتنا ہی بہت ہے
گھر بیٹھے نظر میں مری آ جائے مدینہ
سائلؔ کی تمنا ہے شب و روز الٰہی
ہر دم مرے دل میں رہے سودائے مدینہ
مأخذ:
ارمغان نعت (Pg. 128)
-
- ناشر: مکتبہ دین و ادب، لکھنؤ
- سن اشاعت: 1964
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.