کیجئے اب نگاہ کرم مصطفیٰ
کیجئے اب نگاہ کرم مصطفیٰ
ورنہ کھا جائے گا مجھ کو غم مصطفیٰ
جب نکلنے لگے میرا دم مصطفیٰ
میری آنکھیں ہوں سوئے حرم مصطفیٰ
اپنے در پر بلا لیجئے گا اگر
میرا مٹ جائے گا سارا غم مصطفیٰ
سارا عالم بنا آپ ہی کے لیے
آپ ہی سے ہیں لوح و قلم مصطفیٰ
میرے دل میں محبت کا دریا بہے
ہو نہ پیدا کبھی مجھ میں ہم مصطفیٰ
ابر رحمت مدینے میں برسے نہ کیوں
آپ کے پڑ گئے ہیں قدم مصطفیٰ
دین و ایماں کا دشمن ہے سارا جہاں
ہم غریبوں کا رکھیے بھرم مصطفیٰ
پل میں مشہور ہو جائے فردوسؔ بھی
اس پہ ہو آپ کا گر کرم مصطفیٰ
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.