محشر میں دکھاوے کوئی ایوان محمد
فریاد یہ کرتے ہیں غلامان محمد
میں اپنے گناہوں کو چھپاؤں گا اسی میں
آ جائے جو ہاتھوں میں وہ دامان محمد
میں ان کی بتائی ہوئی راہوں پہ چلوں گا
قرآن ہے میرے لیے فرمان محمد
واقف نہیں جنت کے مکیں دور خزاں سے
پھولوں سے لدا ہے وہ گلستان محمد
وہ چھاؤں میں رحمت کی بھی تا عمر رہے گا
ہو جائے عطا جس کو بھی عرفان محمد
وہ آگ میں ہرگز بھی نہ دوزخ کی جلے گا
جس دل میں ہو تھوڑا سا بھی ایمان محمد
دنیا میں جو شہرت ملے اس نعت کو ناصرؔ
ہوگا یہ بہت ہم پہ تو احسان محمد
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.