مکہ کے سورما ہوں کہ انصار سب کے سب
مکہ کے سورما ہوں کہ انصار سب کے سب
تیرے لئے ہیں بر سر پیکار سب کے سب
روضے کی جالی منبر و مینار سب کے سب
ہر سمت سے ہیں نور کے انبار سب کے سب
بوڑھے جوان عورتیں بچے بھی اے کریم
تجھ پر ہیں جاں لٹانے کو تیار سب کے سب
ان کو ہی حشر میں ملا محمود کا مقام
بخشے گئے انہی کے گنہ گار سب کے سب
ایوب کے مکان پہ بیٹھی جو اونٹنی
خوشیاں منانے لگ گئے انصار سب کے سب
تدبیر ایسی آپ نے اسود کی پیش کی
منہ دیکھتے ہی رہ گئے ہشیار سب کے سب
کچھ بھی نہ چھوڑا ماسوا حب رسول کے
صدیق لائے درہم و دینار سب کے سب
تجھ پہ درود بھیجتا ہے رب ذو الجلال
تجھ پہ ہیں ختم عظمت و معیار سب کے سب
لکھنے جو بیٹھا نورؔ میں نعت رسول پاک
آتے رہے مضامیں لگاتار سب کے سب
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.