رحمت و نور کی بارش سی رواں ہوتی ہے
رحمت و نور کی بارش سی رواں ہوتی ہے
محفل سرور کونین جہاں ہوتی ہے
کتنا پر کیف وہ ہوتا ہے سہانا منظر
مسجد نبوی میں جس وقت اذاں ہوتی ہے
ان کی توصیف لکھیں کب ہے ہماری یہ مجال
ان کی توصیف تو قرآں سے عیاں ہوتی ہے
کاش آ جائے مدینے سے بلاوا میرا
فرقت شاہ امم جاں پہ گراں ہوتی ہے
دل کو تسکین عطا کرتا ہے اسم احمد
مدحت شاہ امم راحت جاں ہوتی ہے
لاکھ دیکھا کریں دنیا کے معالج اس کو
ان کے بیمار کو تسکین کہاں ہوتی ہے
رحمتیں رب کی برستی ہیں جہاں پر فیصلؔ
محفل ذکر شہ کون و مکاں ہوتی ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.