رسول مرسلاں تم ہو نبی الانبیا تم ہو
رسول مرسلاں تم ہو نبی الانبیا تم ہو
خدا کے بعد جس کی ذات ہے یا مصطفیٰ تم ہو
نگاہ اہل بینش کہہ رہی ہے با صفا تم ہو
خدا کو جس میں بندہ دیکھ لے وہ آئنا تم ہو
حقیقت تو خدا پر آشکارا ہے کہ کیا تم ہو
شریعت کہتی ہے بعد از خدا یا مصطفیٰ تم ہو
خدائی بھر کی ساری خوبیاں تم سے نمایاں ہیں
خدا کہتا نہیں ہاں مظہر شان خدا تم ہو
تمہارا وصف انساں کی زباں کر ہی نہیں سکتی
حبیب کبریا تم ہو شہہ ہر دو سرا تم ہو
نہ رہبر سے ہمیں مطلب نہ گمراہی کا اندیشہ
ہماری منزل مقصد ہمارے رہنما تم ہو
تمہارے اخترؔ بیمار کا شاہا یہ ایماں ہے
دعا تم ہو دوا تم ہو سکوں تم ہو شفا تم ہو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.