امت کے سربراہ مرے مصطفیٰ جو ہیں
امت کے سربراہ مرے مصطفیٰ جو ہیں
مشکل کو حل کریں گے وہ مشکل کشا جو ہیں
ہر امتی کے گھر میں اجالا ضرور ہے
امت کے خیر خواہ وہ نور خدا جو ہیں
کشتی میں جا رہا ہوں زمین حجاز پر
حافظ خدا ہے ساتھ وہ صل علیٰ جو ہیں
ناصرؔ نہ ڈر کہ تیری شفاعت کریں گے وہ
محشر میں آج شافع روز جزا جو ہیں
- Author :حکیم ناصر
- مطبع : حکیم ناصر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.